فیصل واوڈا دوہری شہریت کیس   الیکشن کمیشن کونجی وکیل کیلئے مہلت

فیصل واوڈا دوہری شہریت کیس   الیکشن کمیشن کونجی وکیل کیلئے مہلت

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پرائیوٹ وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لئے مہلت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے معاملے پر  الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو پرائیوٹ وکیل کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل نہیں آتے تو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دلائل دیں گے عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

دوہری شہریت

مزید :

صفحہ آخر -