خانپور نہر کے قریب کار پر فائرنگ، 2دوست جان کی بازی ہار گئے 

خانپور نہر کے قریب کار پر فائرنگ، 2دوست جان کی بازی ہار گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروز والا(نمائندہ پاکستان) لاہور روڈ کی آبادی خانپور نہر کے قریب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے دو دوستوں کو ہلاک کر دیا حملہ آور فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کالا شاہ کاکو کا رہنے والا نوجوان  وسیم عرف کاکا  اوڈ اپنے دوست  نذر  عرف نذرو  اوڈ کے ہمراہ کار پر شیخوپورہ جا رہے تھے، خانپور نہر کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وسیم عرف  کاکا اوڈھ موقع پر ہلاک جبکہنذر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا  فیکٹری ایریا پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں دوست تھے اور ان کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے تھا ایک اطلاع کے مطابق دونوں ریکارڈ  یافتہ بتائے گئے  ہیں پولیس مختلف  پہلوؤں کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
دو دوست ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -