حلقہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو گھر بھیج دیا،عبدالقادر مندو خیل

 حلقہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو گھر بھیج دیا،عبدالقادر مندو خیل

  

کراچی(این این آئی)کراچی کے حلقے این اے 249 سے کامیاب ہونیوالے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے  عمر ان خان کو کراچی کے عوام نے رد کردیا، ثابت ہوگیا18 جولائی 2018 کو ووٹ چوری کیے گئے۔ پی ٹی آئی ارکان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عبدالقادر مندوخیل نے کہا ثابت ہوگیا پی ٹی آئی نے خود ساختہ سروے کروائے۔ عمران خان کے جھوٹ اور قول و فعل میں تضاد کل کی شکست کا واضع ثبوت ہے۔ اداروں کے تقدس کی بات کرنیوالے ڈھائی سال سے اداروں پر حملہ آور ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان نے پریس کانفرنس میں خود شکست تسلیم کی۔ 50، 50 کروڑ سرکاری ایم این ایز کو دینے کا اعلان کرنیوالے پی پی پی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ سندھ دشمن جماعت پی ٹی آئی کو کل این اے 249 نے خالی ہاتھ گھر بھیج دیا۔ این اے 249 منی پاکستان ہے۔دوسری طرف صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا این اے 249 کے ووٹرز نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، حلقے کے لوگوں نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا۔ صاف شفاف الیکشن ہوا، پولنگ شروع ہوئی تو ٹرن آٹ کم تھا، ن لیگ کسی موقع پر ہم سے آگے نہیں گئی، دوبارہ گنتی ہوئی تو ہمارے ووٹ بڑھیں گے کم نہیں ہونگے۔

عبدالقادر مندو خیل

مزید :

صفحہ اول -