آئیں مل کر پی ٹی آئی کو شکست دینے پر جشن منائیں، ناصر شاہ

  آئیں مل کر پی ٹی آئی کو شکست دینے پر جشن منائیں، ناصر شاہ

  

کراچی(این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو این اے249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جانے کا آپ کو پورا حق حاصل ہے اور آپ اسے ضرور استعمال بھی کریں لیکن اس سے پہلے سلیکٹڈ جماعت پی ٹی آئی کو بدترن شکست دینے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ پر ہیں لیکن مقصد ایک ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی فتح تمام اپوزیشن کی فتح ہے، چلو جشن منائیں۔

ناصر شاہ 

مزید :

صفحہ اول -