کامیابی پیپلز پارٹی قیادت پر  اعتماد کا مظہر ہے،مرتضی وہاب

  کامیابی پیپلز پارٹی قیادت پر  اعتماد کا مظہر ہے،مرتضی وہاب

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے این اے 249 میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاندار کامیابی سے حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔اپنے بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پیپلز پارٹی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور حلقے کی عوام بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ پیپلز پارٹی کی جیت سے حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بدترین مہنگائی اور ڈوبتی معیشت کے خلاف فیصلہ دیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -