کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا میں مہلک صورت اختیار کر لی: مشتاق غنی

کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا میں مہلک صورت اختیار کر لی: مشتاق غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(نیوزرپورٹر)کرونا وبا کے پھیلاو اور کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ممبران صوبائی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت کرونا کی تیسری لہر نے مہلک صورت اختیار کرلی یے. ہمارے ملک میں بھی حالات کچھ اچھے نہیں. انھوں نے تمام ممبران صوبائی اسمبلی سے درخواست کی کہ جب وہ اپنے حلقوں میں جائیں تو وہاں لوگوں کو اس حوالے سے بیدار کریں, ان کو حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے اور حکومتی اقدامات کی حمایت و تائید کرنے کی ترغیب دیں. سپیکر نے مقامی این جی او SRSP سرحد رورل سپورٹ پروگرام اور ان جیسے دیگر مقامی این جی اوز کی کرونا وبا کے حوالے سے شروع کی گئی آگاہی مہم کی تعریف کی جنھوں نے پورے صوبے میں مقامی افراد اور این جی اوز کے ساتھ مل کر آگاہی مہم کے طور پر پمفلٹ تقسیم کئے اور جگہ جگہ آگاہی پروگرام منعقد کروا رہی ہے تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا ہو اور وہ احتیاط کرکے اس وبا کے مزید پھیلاو کو روکیں. انھوں نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ کرونا کے حوالے سے بحث ضرور کریں مگر مثبت اور تعمیری گفتگو کریں, تجاویز دیں تاکہ ان پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو اس وبا سے پاک کیا جاسکے. اس مہلک وبا پر اس وقت سیاست کرنا کسی بھی طور جائز نہی

مزید :

صفحہ اول -