خیبر پختونخوا میں جیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قیدیوں کیلئے افطاری کا اہتمام 

خیبر پختونخوا میں جیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قیدیوں کیلئے افطاری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(نیوزرپورٹر) خیبر پختونخواہ میں جیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قیدیوں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ' سنٹرل جیل پشاور میں رمضان المبارک کے دوران ہونیوالے اس افطار میں وزیر جیل خانہ جات تاج محمد ترن اور آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس نے بھی شرکت کی. افطار میں تمام قیدیوں نے کھلے میدان میں بیٹھ کر افطاری کی کھلے فضا میں کی جانیوالی اس افطاری میں قیدیوں نے خوشی کا اظہار کیا.اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس نے میڈیا  سے بات چیت میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سنٹرل جیل میں آنیوالے افراد یہا ں سے کچھ سیکھ کر جائیں جس کیلئے انہیں مختلف ہنر بھی سکھائے جارہے ہیں کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور ان لوگوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانا ہماری ذمہ داری بھی ہے انہوں نے کہا کہ آج کی افطاری اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہم قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لا رہے ہیں 

مزید :

صفحہ اول -