منشیات سمگل کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے زہرہ درانی اورقذافی درانی ایڈوکیٹس نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم رابط خان ساکن کرم ایجنسی کواے این ایف حکام نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے20کلوگرام چرس برآمد کی تھی جوملزم نے ڈاٹس پک اپ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اور فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔