249پر قادر خان مندو خیل کی کامیابی حکمرانوں پر عدم اعتماد کا مظہر ہے، رحیم داد خان
شیرگڑھ (نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ این ائے 249پرپاکستان پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی کامیابی حکمران جماعت پر عوام کا برملا عدم اعتماد کا اعلان ہیں پی ٹی آئی حکومت سے عوام مایوس ہو چکے ہیں مہنگائی بے روزگاری اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پی ٹی ائی کے امیدوار کا ضمانت بھی ضبط ہو گیا پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہیں اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جانوں کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا پی پی پی کے قائدین اصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی کامیاب حکمت عملی کی منہ بولتی ثبوت ہیں پاکستان میں جب بھی شفاف ازادنہ اور منصفانہ انتخابات ہوتے ہیں تو جیت پی پی پی کی ہوتی ہے انہوں نے تمام کارکنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انے والے الیکشن میں پی پی پی پورے ملک میں کلین سویپ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور عوام موجودہ پی ٹی ائی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت زندگی کی اشیاء و خورد ونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عوام کا قوت خرید ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت نے جس دلفریب نعرے پر عوام کو گمراہ کیا تھا ان کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کپتان اور ان کی ٹیم سیاسی طور پر نابالغ ہیں اور ان کو حکومت چلانا ہی نہیں اتا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص اور کمزور معاشی پالسیوں کی وجہ سے ائے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر ارہی ہیں ملک کو ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا غلام بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اب بیدار ہو چکے ہیں اور پی ٹی ائی حکومت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم سلیکٹیڈ حکمرانوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ این اے 249میں کراچی کے عوام نے پی ٹی ائی کو مسترد کرکے پی پی پی کو ووٹ دیکر قادر خان مندوخیل کو کامیاب کرایا انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں اور خصوصاََاین اے 249کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام نے جو فیصلہ کیا اس فیصلے پر کھبی بھی نادم نہیں ہو نگے اور انے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں کلین سویپ کرکے دم لینگے