شیر گڑھ میں کورونا،ایس او پیز پر قابو،کیسز میں کمی
شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان)ایس۔او۔پیز پر عمل کرکے کرونا پر قابو پالیا ہے۔ضلع مردان میں کرونا کیسز میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔عوام انتظامیہ سے تعاون کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔علماء کرام عوام کی بہتر رہنمائی کرے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حاجی فرمان علی خان شیرگڑھ بازار میں لاک ڈاؤن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں کرونا کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا تھا اور پورے ملک میں مردان میں زیادہ مریض تھے اب مکمل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کافی بہتری آچکی ہے۔اور مریضو ں کی تعداد کم ہوچکی ہے۔عوام ایس۔او۔پیز پر عمل کرے اور بغیر ضرورت کے بازاروں میں نہ آئیں۔مساجد اور نماز جنازوں میں بھی ایس۔او۔پیز کا خیال رکھیں۔حاجی فرمان علی خان نے علماء سے اپیل کی کہ عوام الناس کی بہتر رہنمائی کرے اور ایس۔او۔پیز پر عمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔کرونا کے تیسری لہر کے دوران اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حاجی فرما ن علی خان نے دن رات بازاروں کا گشت جاری رکھا ہے۔اور بازاروں کی چیکنگ کی ہے۔خوب محنت کرنے کرونا وباء کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔لاک ڈاؤن یقینی بنایا۔عوامی حلقوں نے ان کو خراج تحسین پیش