مردان میں دفعہ 144،عوامی اجتماعات پر پابندی

مردان میں دفعہ 144،عوامی اجتماعات پر پابندی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے ضلع بھر میں ہر قسم کی (عوامی اجتماعات) / تقریبات اور  عوام و پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی۔درجہ بالا احکامات کی  خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔یہ حکم نامہ 28 اپریل 2021 سے دو ماہ کیلئے نافذالعمل رہیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -