منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں کینٹ ایریا اور پشاور صدر کے تجارتی مراکز پر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم بھی شامل ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سپلائی اور فروشی کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 10 کلو گرام چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلا ت کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران آئس اور دیگر منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان اور انچارج چوکی نوتھیہ اے ایس آئی شمس الحق نے کامیاب کارروائی کے دوران پشاور کینٹ ایریا، نوتھیہ بازار اور صدر بازار کے تجارتی مراکز پر مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم بارات عرف باراتے ولد انور شاہ سکنہ نوتھیہ کو گرفتار کر لیا ہے،اسی طرح تھانہ پشتخرہ پولیس نے ملزم خاطر ولد مختیار شاہ سکنہ شاکس، تھانہ فقیر آباد پولیس نے ملزمان جاوید عرف ڈان ولد عجب خان سکنہ مدینہ کالونی اور مراد ولد عنایت خان سکنہ صمدو گڑھی، تھانہ سربند پولیس نے ملزمان عارف ولد ثناب گل اور فضل کریم ولد عبد الحکیم، تھانہ ٹاون پولیس نے ابوبکر ولد سبز علی اور تھانہ انقلاب پولیس نے ملزم محسن خان ولد ہدایت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سپلائی اور منشیات فروشی کے گھناؤنے فعل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 10 کلو گرام چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -