صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق، 7زخمی
صوابی(بیورورپورٹ) قتل، اقدام قتل، خود کشی اور ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جب کہ خاتون سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زوجہ شہزادہ سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اکبر علی اور ان کے بیٹوں عباس اور عمر نے مبینہ طور پر ان پر اور ان کے بیٹے اسماعیل پر چھری سے پے درپے وار کیا جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا اسماعیل جاں بحق جب کہ وہ خود شدید زخمی ہو گئی رپورٹ میں وجہ عناد تنازغہ مستورات بیان کی ہے۔دریں اثناء موضع گندف میں زوجہ امیر الرحمن نے غربت سے تنگ آکر اپنے دوپٹے سے چھت کے پنکھے سے پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔ جب کہ علاقہ یار حسین میں ایک خاتون نے خود کشی کی خاطر زہریلی دوائی کھا لی اسی طرح صوابی کے علاقے میں ایک نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دریں اثناء ٹوپی بازار میں کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ابراہیم، صوابی ٹوپی روڈ پر جھنڈا روڈ پر پک اپ اور سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں آٹھائیس سالہ نوجوان شیخ خان سکنہ ٹوپی، صدر شہید چوک ٹوپی میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں پچاس سالہ موٹر سائیکل سوار فضل نعیم، 29سالہ عبداللہ، باجا بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 18سالہ عبداللہ، ٹوپی بائی پاس روڈ پر آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں 35سالہ محمد اعظم سکنہ کوٹھا شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر طبی امداد دینے کے بعد مقامی ہسپتالوں کو منتقل کر دیا۔