خیبر پختونخوا میں پبلک سروس انتظامی امور کی بہتری کیلئے عالمی بینک سے معاہدہ طے 

خیبر پختونخوا میں پبلک سروس انتظامی امور کی بہتری کیلئے عالمی بینک سے معاہدہ ...

  

اسلام آ باد (آ ئی این پی) عالمی بینک خیبر پختونخوا میں تعلیم و صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے 400 ملین ڈالر فراہم کریگا جبکہ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا وفاقی حکو مت صوبوں کو تعلیم و صحت جیسی بنیادی ضروریات کو بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کریگی، سپیڈ پروگرام خیبر پختونخوا میں صحت و تعلیم کے بجٹ اور پروکیورمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔جمعہ کو وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کی انتظامی امور کی بہتری کیلئے عالمی بینک سے 400 ملین ڈالرکے معاہدہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، تقریب میں وفاقی وزیر اقتصا دی امور عمر ایوب خان نے شرکت کی، سپیڈ پروگرام کے تحت رقم خیبر پختونخوا میں تعلیم و صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائیگی، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا وفاقی حکومت صوبوں کو تعلیم و صحت جیسی بنیادی ضروریات کو بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کر یگی، سپیڈ پروگرام خیبر پختونخوا میں صحت و تعلیم کے بجٹ اور پروکیورمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے مددگار ثابت ہو گا جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینحسین نے کہا عالمی بینک پاکستان کو فکسل و ٹیکنیکل تعاون جاری رکھے گا۔

معاہدہ طے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -