بھلوال، معمولی جھگڑے پر دوگروپوں میں فائرنگ، 2بھائی قتل، ایک زخمی 

  بھلوال، معمولی جھگڑے پر دوگروپوں میں فائرنگ، 2بھائی قتل، ایک زخمی 

  

بھلوال (نمائندہ خصوصی) نبی شاہ بالا میں معمولی جھگڑا پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں دو حقیقی بھائی قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا بتایا گیاہے کہ نبی شاہ میں فرہاد حسین کا اسد عباس وغیرہ سے جھگڑا ہوا جس پر بات بڑھ گئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں عباس اور فخر عباس جو حقیقی بھائی بتائے جاتے ہیں قتل ہوگئے جبکہ فرہاد شدید زخمی ہے۔پولیس تھانہ صدر بھلوال موقع پر پہنچ گئی،حالات کا جائزہ لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

2 بھائی قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -