ہارون آباد، گھر یلو جھگڑے پر ماں نے 2بیٹوں کو زہر دے کر مارڈالا 

ہارون آباد، گھر یلو جھگڑے پر ماں نے 2بیٹوں کو زہر دے کر مارڈالا 

  

 ہارون آباد (نامہ نگار)  ہارون آباد کے نواحی چک 18 ون آر میں ثمینہ بی بی کا اپنے خاوندحافظ امین کیساتھ موبائل فون پر میکے جانے کی ضد پر جھگڑا ہوا  جس سے دلبرداشتہ ہوکر ثمینہ بی بی نے اپنے دو ننھے بیٹوں چھ سالہ عبدالوہاب اور آٹھ سالہ عبدالمناف کو کالا پتھر پلا دیا اور خود بھی پی لیا، جس سے تینوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے تینوں ماں بیٹوں کو تشویشناک حالت وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا،چھ سالہ عبدالوہاب اور آٹھ سالہ عبدالمناف راستہ ہی میں دم توڑ گئے جبکہ ماں ثمینہ بی بی وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، پولیس نے ملزمہ ثمینہ بی بی کیخلاف اقدام خود کشی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بچے قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -