صوبائی اسمبلی،پرائیویٹ سیکرٹری نعیم الرحمان اپنے عہدے سے سبکدوش 

صوبائی اسمبلی،پرائیویٹ سیکرٹری نعیم الرحمان اپنے عہدے سے سبکدوش 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے اپنے اسمبلی سٹاف کے پرائیویٹ سیکرٹری نعیم الرحمان کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے پر پرتپاک انداز میں رخصت کیا. اس موقع پر انہوں نے نعیم الرحمان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس نے جتنا عرصہ انکے ساتھ گزارا اور جس انداز میں فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا. اسکی مثال کم ملتی ہے. انہوں نے نعیم الرحمان کو ایک فرض شناس شخص قرار دیتے ہوئے ہر سطع پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کا بحیثیت ڈپٹی اسپیکر  و سیاسی رہنما مکمل تعاون جاری رہیگا اور ان کے دروازے پی ایس (ر) نعیم الرحمان کیلئے ہمیشہ کھولے رہینگے...دریں اثنا ڈپٹی سپیکر نے (ر) نعیم الرحمان کو پھولوں کا ہار پہنایا اور اسمبلی شیلڈ دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -