ملاگوری ماربل فیکٹریز مالکان کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

 ملاگوری ماربل فیکٹریز مالکان کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ملاگوری ماربل فیکٹریز کے مالکان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ملاگوری میں قائم ماربل کارخانوں کو سیل کرنے کے خلاف ورسک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کارخانوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے ورنہ صوبائی اسمبلی چوک میں دھرنا دیں گے مظاہرین کی قیادت صوبیدار ریٹائرڈ سبز علی خان، افتخار ملاگوری، ابوالحسن، الفت حسین اور مشتاق احمد کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ محمود خان اور متعلقہ حکام نے آلودگی پھیلانے کے الزام میں ملاگوری میں درجنوں ماربل کارخانوں کو سیل کر دیا جو افسوسناک ہے کیونکہ ابھی تک حکومت نے خود ان کارخانوں میں نکاس آب کا نظام ٹھیک نہیں کیا نہ ہی سڑک بنائی ان کارخانوں میں ہزاروں مزدور کام کرتے ہیں اور حکومتی اقدام سے وہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بے روزگار ہوگئے حکومت کو چاہیے کہ فیکٹریز کو سیل کرنے کی بجائے سہولیات کی فراہمی کرے اور اگر کارخانوں کو جلد چالو نہ کیا گیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں آئندہ ہفتے دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ کرتے ہوئے م انڈسٹری کو ترقی کے راہ پر گامزن کرینگے لیکن بدقسمتی سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات پر ملاگوری ماربل انڈسٹری کو تباہ کیا جارہا ہے اور ملاگوری میں ماربل فیکٹریز کو سیل کرکے پابندی عائد کی جارہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔فاٹا انضمام میں قبائلی عوام سے روزگار کی فراہمی،ٹیکس میں چوٹ اور کارخانے لگانے میں سہولت کی فراہمی جیسے وعدے ہوئے تھے لیکن اب سارے وعدے الٹے پڑھ گئے ہیں کیونکہ قبائلی اضلاع میں مختلف ٹیکسیسز کا دائرہ کار بڑھایا جارہا