پشاور‘گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 22گرفتار

پشاور‘گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 22گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان‘ سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان اور ڈائریکٹر محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے سیٹھی ٹاؤن‘ دلہ زاک روڈ‘ گل آباد اور پہاڑی پورہ کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 22 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں محکمہ خوراک کے افسران سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -