ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس  ' بارہ سکیموں کیلئے فنڈز مختص 

ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس  ' بارہ سکیموں کیلئے فنڈز مختص 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (نیوزرپورٹر)خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سمیت کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں مختلف سکیموں کی منظوری دیدی گئی ' یہ منظوری ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی ' جس کی صدارت سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخواہ عابد مجید نے کی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک ' پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند اورپلاننگ ڈویلپمنٹ اور فنانس کے محکمے کے اعلی افسران نے شرکت کی ' اجلاس میں بارہ سکیموں کو منظور کرلیا گیا جن میں ریشون میں 5.733 ملین کی لاگت سے پولو گراؤنڈ ' کرکٹ اکیڈیمیوں کیلئے سامان کی خریداری کیلئے 7.740 ملین ' بونی چترال میں کھیلوں کے میدان کیلئے 8.169 ملین ' لکی مروت میں والی بال کورٹ کیلئے 2.630 ملین ' اپر چترال کورکان میں کھیلوں کے میدان کیلئے 13.618 ملین ' حیات آباد میں مردوں کی جیم تعمیرنو کیلئے 99.930 ملین 'ہاکی گراؤنڈ مردان کی تعمیر و فلڈ لائٹ کیلئے 7.210 ملین ' کوہاٹ میں سکواش کورٹ کیلئے 27.251 ملین ' نئے ضم ہونیوالے اضلاع میں سپورٹس اکیڈمیوں کیلئے 62.167 ملین ' نئے ضم ہونیوالے اضلاع میں بچوں اور بچیوں کے سپورٹس گالا کیلئے 63.000 ملین 'اورسوات کے سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 84.920  ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی گئی ' ان  بارہ سکیموں کو کھیلوں کی سہولیات کے ایک ہزار سہولیات سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہے.اجلاس سے خطاب کرتے سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کھیلوں کے فروغ کے خواہشمند ہیں اسی بنا پر سب سے زیادہ توجہ کھیلوں کی سرگرمیوں اوران کی سہولیات کی فراہمی پر دی جارہی ہیں -