بجلی مسائل حل کرنے کیلئے پشاور،مردان،صوابی اور سوات میں ای کچہری کا انعقاد

بجلی مسائل حل کرنے کیلئے پشاور،مردان،صوابی اور سوات میں ای کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (نیوزرپورٹر) سیکریٹری پاورڈویژن کی ہدایات پر کرونا وائرس سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میں مردان،صوابی اورسوات سرکلز کی صارفین کی ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے صبح11.30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک 34صارفین کے مسائل آن لائن سنے، اس موقع پر چیف انجینئرآپریشن جاویداقبال خان،  ایس ای مردان سرکل محمد اسلم خان،ایس ای صوابی سرکل ندیم آفریدی اور ایس ای سوات سرکل خالد خان اوردیگر سینئر افسران موجود تھے، آن لائن صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی،لووولٹیج،ٹرانسفارمروں کی تبدیلی،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کو24 گھنٹے کے اندر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوپسکو نے سٹاف آفیسرکو ہدایت کی کہ ان تمام شکایات کوفالوکرکے ان کے حل کی رپورٹ انھیں پیش کی جائے،کئی صارفین نے آن لائن بجلی کے مسائل کے حل کے لئے پسکو کی ای کچہریوں کو سراہا جس کی وجہ سے گھربیٹھے صارفین کے بجلی مسائل حل ہورہے ہیں،