این اے 249 ،طریقہ واردات بھی وہی، شکست کا مارجن بھی وہی،احسن اقبال
اسلام آباد (آن لائن ) این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حلقے میں 2018میں ہوئے عام انتخابات اور حالیہ ضمنی الیکشن میں ووٹوں کے اعداد و شمار شیئر کردئیے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں پی ٹی آئی نے 35344 جبکہ مسلم لیگ ن نے 34626 ووٹ حاصل کیے اور فرق صرف 718 ووٹوں کا تھا، جب کہ ضمنی الیکشن 2021ء میں پیپلزپارٹی نے 16156 ووٹ لیے اور مسلم لیگ ن نے 15473 ووٹ حاصیل کیے، اس بار بھی فرق صرف 683 ووٹوں کا ہے۔ ن لیگی رہنماء نے لکھا کہ یہ کیسا حسین اتفاق ہے مسلم لیگ ن کے خلاف کہ جس میں طریقہ واردات بھی وہی اور شکست کا مارجن بھی وہی ہے، نوازشریف کا خوف سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
‘ احسن اقبال