کورونا ویکسین سے شہریوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی، سعید الحسن شاہ
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نے نارووال کا دورہ کیا،صوبائی وزیراوقاف پنجاب نے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پرضلع بھر میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے پرائسز، سستارمضان بازار،گندم کی خریداری، ترقیاتی سکیموں سمیت بالخصوص کورونا کے خطرات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اوقاف نے اجلاس میں افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گڈگورننس،ٹرانسپرنسی اورسروس ڈیلیوری کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں،پرائس میکنیزم کو بہتر انداز میں فعال بنایاجائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے، مفادعامہ کی شروع کی گئی سیکموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے،کام کی کوالٹی اور معیارکو ہرصورت پیش نظررکھاجائے اور ترقیاتی کاموں کی رفتارکو تیز کیاجائے،فنڈزکسی صورت ضائع نہیں ہونا چاہیے بصورت دیگر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ہر پندرہ روز بعد ترقیاتی کاموں کی رپورٹ فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے صوبائی سطح پر کئے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
سعید الحسن شاہ