کورونا کی شدت میں اضافہ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہو نگیں، عبدالقدیر اعوان 

کورونا کی شدت میں اضافہ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہو نگیں، عبدالقدیر ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ 17 رمضان المبارک میں میدان بد رمیں ہوا اور اس میں آپ کی دعا اور اللہ کی بھیجی ہوئی نصرت سے کئی متکبر سرزمین بوس ہوئے کفر نے اپنا پورا زور لگایا اپنے تمام اسباب اکٹھے کر کے میدان میں اترے۔نبی کریم ﷺنے عریش بدر یہ دعا فرمائی اور نہایت قلیل سامان جنگ اور بہت کم تعدادمیں صحابہ کرام ؓ کے ہمراہ مقابلہ کیا اللہ کریم نے عظیم فتح عطا فرمائی اور313 صحابہ بدر نے ایک ہزار کے لشکر پر سبقت حاصل کی ان خیالا ت کا اظہا امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب پر انہوں نے کہا کہ اس وقت رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پزیر ہونے کو ہے بخشش عام ہے پہلے عشرے کی رحمت سے بندہ مومن میں اپنی کم مائیگی کا احساس پیدا ہو ااور وہ اپنے سابقہ گناہوں پر نادم ہو کر اللہ سے بخشش طلب کرتا ہے اور وہ گرد جو اس پر پڑی ہوتی ہے اس رحمت سے دھل جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کورونا وبائی مرض میں شدت ہے جس کے لیے ہم سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اور یہ سب آپ نے بھی اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔یہ سب اسباب اختیار کرنے کے بعد اپنا معاملہ اللہ کریم کے سپرد کر دیا جائے  کیونکہ موت کا ایک وقت مقرر ہے جسے کوئی آگے پیچھے نہیں کر سکتا۔آخر میں انہوں نے وبائی مرض کورونا سے نجات کے لی خصوصی دعا فرمائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -