چرس سمگل کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کے احکامات 

چرس سمگل کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کے احکامات 

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ نے  لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمگل کرنے  کے الزام میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے ملزم کی جانب سے عاصم شمشاد ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی۔ استعاثہ کے مطابق ملزم الف جان ساکن ملوٹ اکاخیل باڑہ خیبر پر الزام تھا کہ وہ چرس سمگل کر رہا تھا جس کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اُس کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد کی تھی،  سماعت کے دوران ملزم کے وکیل  نے عدالت کو بتا یا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں  لہذا ملزم کو عدم ثبوت کے بنا پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے اُسے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -