کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کرنیوالا افغان شہری کی ضمانت نامنظور

کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کرنیوالا افغان شہری کی ضمانت نامنظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کے خصوصی عدالت نے  کالعدم تنظیم کے نام پر لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتارافغانستان کے شہری  کی ضمانت درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ استعاثہ کے مطابق ملزم  زاہد خان ساکن افغانستان حال شاہ ڈھنڈ پشاور  نے مدعی مقدمہ ملک سجاد ساکن رحیم آباد  شاہین مسلم ٹاون سے کالعدم تنظیم کے نام پر لاکھوں روپے بھتہ ٹیلی فون کالز پر طلب کیا تھا جس کے بعد مدعی مقدمہ نے ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی پشاور مقدمہ درج کردیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تو ملزم نے بعد از گرفتاری  ضمانت کی درخواست دائر کردی جس کو فاضل عدالت نے  دلائل سننے کے بعد خارج کردی اور ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -