عمران خان کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور کرپشن ہے، مریم اورنگزیب 

عمران خان کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور کرپشن ہے، مریم اورنگزیب 

  

 اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور کرپشن ہے عمران خان آپ کی ٹریننگ صرف ووٹ چوری، کشمیر کا سودا کرنا، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مافیاز اورکارٹیلز کی سہولت کاری ہے عمران خان آپ کی ٹریننگ جھوٹے احتساب اور سیاسی انتقام کے ذریعے عوام کا روزگارچھیننا اور معیشت تباہ کرنا ہے،عمران صاحب آپ کی ٹریننگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے   انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی ٹریننگ، شخصیت اور چور بازاری سے قوم اچھی طرح آگا ہ ہوچکی ہے  عمران صاحب آپ کی ٹریننگ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا ہے عمران صاحب آپ کی ٹریننگ فارن فنڈنگ سے اربوں روپے کمانے اور23 خفیہ اکاونٹس چھپانے کی ہے۔ 

مریم اورنگزیب 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -