شیر گڑھ،ضمنی انتخابات،249 کراچی کی نشست پر پی پی کی جیت،عوام میں خوشی 

شیر گڑھ،ضمنی انتخابات،249 کراچی کی نشست پر پی پی کی جیت،عوام میں خوشی 

  

شیرگڑھ (نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی مردان ڈویژن نے ضمنی انتخابات میں این اے 249 کراچی کی نشست جیتنے پر خوشی کا اظہار اور نومنتخب امیدوار عبدالقادر مندوخیل کو دلی مبارکباد پیش کیں اپوزیشن کا ایک نشست جیتنے سے وہ وفاق میں حکومت بنانے کے قابل نہیں ہوجاتے مگر سارے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہیں۔ حکمران جماعت سے نشست چھیننے اور انکے امیدوار کی ضمانت ضبط ہونے سے تمام جمہوریت پسند  جماعتوں کے کارکنوں کو خوشی ملی ہے۔ اس لیئے کہ ضمنی انتخابات ہی کسی حکومت پر عوام کے اعتماد کا بہترین پیمانہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گوہر انقلانی، مردان ڈویژن کے صدر شوکت خان ایڈوکیٹ۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری جاوید اقبال انقلابی اور ڈویژنل ترجمان ابراھیم سید یوسفزئی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو استفعوں کے ذریعے گرانے کی خواہشمند جماعتوں کو علم ہوچکا ہوگا۔ کہ موجودہ حکومت کی جڑیں ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت سے مکمل طور پر ہل چکی ہیں۔ جعلی حکمرانوں کی کرپشن، اقربا پروری، مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام مزید تنگ آچکے ہیں اپوزیشن جماعتوں کو ایوان کے اندر و باہر منظم انداز میں احتجاجی تحریک شروع کرنے پر اس حکومت کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارا ہی نہیں ہوگااس سے ثابت یہی ہوتا ہے کہ اپوزیشن کا کام استفعی دیکر پارلیمان خالی چھوڑ کر حکمرانوں کو من مرضی فیصلوں کا موقع دینے کا نام نہیں بلکہ باہر اور پارلیمان کے اندر ہر موقع پر حکومت کو دبائے رکھنے کا نام ہی اپوزیشن ہوتا ہے۔ اور موجودہ جعلی اور سلیکٹیڈ حکمران اسی دباؤ کہ وجہ سے عوام پر اپنی مرضی کے آمرانہ فیصلے مسلط نہیں کرسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی یہی مشن کے ساتھ سیاست کرتے ہیں کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔ اور جمہوری طریقوں سے اس ملک سے سارا گند صاف کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -