افغانستان کے صوبے بغلا ن میں سکیورٹی فورس کے اہلکار کے گھر حملہ، 7افراد ہلاک 

افغانستان کے صوبے بغلا ن میں سکیورٹی فورس کے اہلکار کے گھر حملہ، 7افراد ہلاک 

  

   کابل(آئی این پی) افغانستان میں سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بغلان صوبے میں مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر حملہ کردیا جس کے جواب میں اہل خانہ نے بھی حملہ آوروں پر فائرنگ کردی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی دو طرفہ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورس کے اہلکار کے خاندان کے7افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں 2 جنگجو بھی مارے گئے۔ بغلان کے صوبے کہنجان ضلع کے گورنر عبدالناصر راسخ نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت سیکیورٹی اہلکار بھی گھر میں موجود تھا جو محفوظ رہا۔ طالبان کی جانب سے حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سکیورٹی فورس 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -