اگلا الیکشن انتخابی اصلاحات سے کرائیں گے، شہباز گل

 اگلا الیکشن انتخابی اصلاحات سے کرائیں گے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ چور بازاری نہیں چاہیئے، قوم اس کی متحمل نہیں ہوسکتی، وزیراعظم عمران خان کا انتخابی اصلاحات کا فیصلہ درست ہے، اگلا الیکشن انتخابی اصلاحات سے کرائیں گے۔معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کراچی ضمنی انتخابات کے حق میں نہیں تھے، ملک میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ تشویشناک ہے، تمام جماعتوں کا خیال تھا الیکشن تاخیر سے ہونا چاہیئے، این اے 249 کے نتیجے کو جمہوریت کیلئے افسوسناک کہوں گا، مریم بی بی، زبیر صاحب چیخ رہے ہیں کہ ان کیساتھ دھاندلی ہوگئی، الیکشن رولز کے مطابق 10 فیصد سے کم ٹرن آؤٹ پر الیکشن کالعدم ہو جاتا ہے۔  
شہباز گل