منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کوضمانت پر رہا کرنے کے احکامات

 منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کوضمانت پر رہا کرنے کے احکامات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سیدعتیق شاہ نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواستوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان حسنین اور ندیم کوتخت بھائی پولیس نے گرفتارکرکے ان کے قبضے سے  مجموعی طورپر7کلوگرام چرس برآمد کرلی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواستیں منظورکرلیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -