اسلحہ اور ایمو نیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلحہ اور ایمو نیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ رحمان بابا کی حدود میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایک ملزم کا تعلق درہ آدم خیل جبکہ دوسرا بڈھ بیر کا رہائشی ہے جو موٹر کار کے ذریعے اسلحہ پشاور اور بعد ازاں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے موٹر کار سے 5عد د رائفل، 28عدد میگزین اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی بھی وقت اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ اوعصمت خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قبردین گڑھی پل ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار نمبر458کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانو ں سے5 عد د رائفل،28 عدد میگزین اور سینکڑوں عدد کارتو س برآمد کر کے دوملزمان فضل آمین ولد مومین سکنہ درہ آدم خیل اور،محمد ارشد ولد مومن سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا،کاروائی کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پویس قبضہ میں لی ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔