بہاولپور: انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے 

بہاولپور: انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے 

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ بہاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ کے جلد قیام کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس بہاول پور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پور کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز تنویر محمود کی سربراہی میں وفد اراکین میں سینئر(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 وائس پریذیڈنٹ غلام فرید، وائس پریذیڈنٹ منیب ملک، سیٹھ محمد ارشد، ملک اعجاز ناظم، اشتیاق بسرا اور جاوید اقبال شامل تھے۔اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سید شعیب اقبال، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ الطاف بلوچ بھی موجود تھے۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پور تنویرمحمود نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفرکوصنعتکاروں کو درپیش مسائل بارے آگاہی دی جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ محکمہ جات کوموقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی جلد تعمیرکے لئے اراضی کے حصول کی کاروائی عمل پذیر ہے اور جلد وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور کو موٹر وے سے منسلک کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ جات سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔نیزجنوبی پنجاب میں مقامی لائیو اسٹاک سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے بھی پالیسی وضع کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک پراجیکٹ میں مقامی مویشیوں کی دودھ اور گوشت کی مقدار بڑھانے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اورچولستان میں لائیو اسٹاک پراجیکٹ کے تحت مویشیوں کو بیماریوں سے پاک ماحول فراہم کر کے گوشت اور دودھ کی پیداوار کو انٹرنیشنل سطح کی ایکسپورٹ کے قابل بنایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پور کو سہولیات فراہم کی جائیں گی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گاتاکہ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو اورپسماندہ علاقوں میں بسنے والے لوگ بھی ترقی کے ثمرات سے یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدرچیمبر تنویر محمود  کی قیادت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر سے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر غلام فرید، نائب صدر محمد منیب ملک، اراکین ایگزیکٹو ملک محمد اعجاز ناظم، جاوید اقبال چوہدری، چوہدری محمد اشتیاق بسراء اور سابق صدر سیٹھ محمد ارشدشامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شعیب اقبال سید، سیکرٹری ایگریکلچر ثاقب علی عتیل اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ الطاف بلوچ بھی موجود تھے۔ علاقے کی معاشی ترقی اور کاروباری برادری سے متعلق مسائل پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ معاشی ترقی میں اضافے کے لیے بہاولپور میں ایک منصوبہ بہاولپور چیمبر کی کاوشوں سے PIEDMC کی جانب سے شروع کیا گیا، یہ منصوبہ عرصہ دراز سے زیر التواء ہے، اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے بہاولپور چیمبر نے متعدد بار اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کے اجراء کے لیے بھی بہت کو ششیں کی گئیں لیکن یہ منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ اس منصوبے کہ جلد تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرائے جائیں تاکہ یہ منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچے اور انڈسٹری کے قیام سے یہاں صنعتی ترقی ممکن ہو سکے۔سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ملتان روڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ سمال انڈسٹریزاسٹیٹ کے لیے علیحدہ سے الیکٹرک فیڈر انتہائی ضروری ہے۔صدر چیمبر نے یہ بھی کہا کہ سمال انڈسٹریز میں قائم صنعتوں سے مینٹی ننس کی مد میں PSICاور ایکسائز ڈپارٹمنٹ ڈبل ٹیکس وصول کر رہے ہیں جسے ختم کیا جانا ضروری ہے اور کوئی ایک متعلقہ ادارہ یہ ٹیکس وصول کرے۔ نقشہ فیس کمی اور ڈی سی شیڈول ریٹس میں انڈسٹریل کالم کے اضافے پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ بہاولپور میں کسی بھی انڈسٹری کے قیام کے لیے اگر زمین حاصل کی جائے تو اس کے ریٹس بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بہاولپور میں انڈسٹری کا قیام نا ہونے کے برابر ہے جسکی اہم وجہ ڈی سی شیڈول ریٹس میں انڈسٹریل کالم کا نہ ہونا ہے جبکہ بہاولپور میں نقشہ فیس کے ریٹس بھی دوسرے علاقوں کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔اس کے علاوہ دیگر مسائل جن پر بات کی گئی ان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے صنعتوں کو NOCاور ROWنوٹسز کا اجراء، بہاولپورکو بذریعہ موٹر وے CPECسے لنک، کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے معیاری کاٹن سیڈ کی دستیابی اور لائیو سٹاک پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن شامل تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے بہاولپور چیمبر کی جانب سے پیش کیے گئے نکات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے جلد قیام کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو موٹر وے سے لنک کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات سے تجاویز طلب کر لی گئیں ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے پالیسی وضع کر دی گئی ہے اور لائیو سٹاک پروجیکٹ میں مقامی مویشیوں کی دودھ اور گوشت کی مقدار بڑھانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے چیمبر کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بہاولپور میں قائم انڈسٹریز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور علاقے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے چیمبر کے وفد کو اپنی جانب سے مکمل تعادن کی یقین دہانی کرائی۔    

ثاقب ظفر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -