ن لیگ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، عبدالرحمن کانجو

ن لیگ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، عبدالرحمن کانجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دھنوٹ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے صدر عبدالرحمن خان کانجو، سعد خورشید جان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہواکہاکہ  عمران خان نے اب تک جتنے اعلانات کیے سب خواب ثابت ہوئے اربوں کے پیکج کا کراچی کیلئے اعلان کیا لوگ ابھی تک منتظر ہیں صرف جنوبی پنجاب کا سنگ بنیاد رکھنے سے کچھ نہیں ہوگا ملتان میں عمران نیازی نے ان تمام منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا جو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میاں شہباز (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
شریف نے منظوری دی تھی  نہ گھر ملے نہ نوکری بلکہ زندگی اجیر ن ہو گئی مہنگائی نے برا حال کر دیا ہے اب مافیا اور کرپشن کا نعرہ پٹ چکا ہے اور عوام کو سمجھ آگئی ہے لوگ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا دور یاد کر رہے ہیں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا وعدہ تھا اور سیکرریٹ بنانے کا  لولی پوپ دے کر چلے گئے، آپ کرونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے ہو دنیا کرونا کی ویکسین بنا رہی تھی اور آپ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا رہے تھے  کرونا کے علاج کیلئے آکسیجن کم ہو گئی ہے ویلٹنیٹر دستیاب نہیں ہے اور پہنچ سے دور ہیں ملک معاشی مسائل کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ماضی میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کیا اور آج بھی (ن) لیگ ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں ایک بار پھر بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غریب قوم گذشتہ دوسالوں سے کرونا وبائکے باعث معاشی بدحالی اور مہنگائی میں حیران کن اضافے کی وجہ سے دووقت کی روٹی کو ترس گئی ہے ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنے کے دعویدار حکمرانوں نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے رہی سہی کسر سرکاری ملازمین  کے ساتھ ہونے والی ناانصافی نے پوری کردی ہے اسی لئے نیازی حکومت کے پاس اب اخلاقی طور پر اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔
عبدالرحمان کانجو