سونیری بینک کا 2021 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان 

سونیری بینک کا 2021 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)سونیری بینک لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28اپریل 2021 کو لاہور میں منعقدہونے والے184ویں اجلاس میں 31مارچ 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے بینک کے مختصر  عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔مارچ 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے بینک کا منافع قبل از ٹیکس 1,276(PBT)ملین روپے اور منافع بعد از ٹیکس(PAT) 782ملین روپے رہاجو گزشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 684ملین روپے اور 407ملین روپے تھا۔حالیہ رپورٹنگ سہ ماہی کیلئیبینک کا فی حصص منافعبچت کردہ آمدنی پر    0.7092 فی شیئر ریکارڈ کیا گیا،جو گزشتہ سال تقابلی مدت میں 0.3696بچت کردہ آمدنی تھااور 92فیصد کا متاثر کُناضافہ ظاہر کرتا ہے۔اس سہ ماہی کیلئے بینک کی خالص سودی آمدنی  2,720ملین روپے رپورٹ ہوئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے 2,109ملین روپے کے مقابلے میں 28.98فیصد بہتری ظاہر کرتی ہے۔بینک کی غیر سودی آمدنی گزشتہ سال کی تقابلی مدت کے 1,168ملین روپے کے مقابلے میں 961ملین روپے رپورٹ کی گئی۔بینک کی آمدنی میں مجموعی بہتری 404ملین روپے یا 12.32فیصد سال بسال ہے۔اخراجات میں اضافے کو گزشتہ مدت کے نان مارک اپ اخراجات کے مقابلے میں 11.88فیصد تک محدود رکھا گیاجو اس سہ ماہی میں 2,528ملین روپے رپورٹ ہوئے۔31مارچ 2021کو بینک کا نیٹ ایڈوانسز پورٹ فولیو199,787ملین روپے ہے،جو سال 2020کی اختتامی سطح سے 21.42فیصد زیادہ ہے۔ نیٹ انویسٹمنٹس میں بھی 10.33فیصدکا اضافہ ہوا اور سہ ماہی کے اختتام پر 275,773ملین روپے تھیں۔ ڈپازٹس 31دسمبر2020کے مقابلے2.30فیصد کی معمولی کمی کو ظاہر کرتے ہیں جو31مارچ 2021کو337,569ملین روپے تھے جس کی بنیادی وجہبلند قیمتوں کے ذخائر میں کمی تھی۔31مارچ 2021کو 15.37فیصد کیپیٹل ایڈیکویسی ریشو(CAR) کے ساتھ بینک کا سرمایہ کافی اطمینان  بخش ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز مشکل وقت میں انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں۔بورڈ پُر اعتماد ہے کہ بینک معاشرے کی بڑھتی ہوئی بینکنگ ضروریات کو پورا کرکے،مالی  شمولیت اورکسٹمر کے اطمینان پر بھر پور توجہ کیذریعیبینک کے تمام شیئر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ اور ان کیلئے خدمات جاری رکھے گا۔