ایک سال کے دوران صحافیوں پر حملوں میں 40 فیصد اضافہ
کراچی (آئی این پی)پاکستان میں صحافیوں پر زندگی مزید تنگ ہوگئی، ایک سال کے دوران صحافیوں پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔اسلام آباد صحافیوں کے حوالے سے سب سے خطرناک قرار دیا گیا ہے، اسلام آباد میں صحافیوں پر 51 حملے ہوئے۔ جمعہ کو پاکستان فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر 148 واقعات ہوئے، گذشتہ سال صحافیوں اور میڈیا کارکنوں پر 91 حملے ہوئے۔رپورٹ میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے قانونی مقدمات کا بڑھتا رجحان بھی سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
اضافہ