اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں تمام ملزمان باعزت بری

  اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں تمام ملزمان باعزت بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹیل ملز کے کرپشن ریفرنس میں تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا گیا، ریفرنس میں نامزد ملزمان ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا گیا۔کیس میں نیب نے کہاکہ نامزد ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کی جس سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس 2012  میں بنایا گیا تھا۔