کراچی نے ایک بار پھر سلیکٹڈ کو مسترد کردیا: شرمیلا فاروقی

کراچی نے ایک بار پھر سلیکٹڈ کو مسترد کردیا: شرمیلا فاروقی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے ایک بار پھر سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پاکستان پیلز پارٹی کی کامیابی پر شرمیلا فاروقی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس تاریخی جیت پر مبارکباد۔انہوں نے کہا کہ اور ان تمام جیالوں، جیالیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں جو دن رات اپنے ووٹ پر پہرا دیتے رہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ این اے 249 بھٹو کا ہے، سدا رہے آباد بھٹو بھٹو زندہ آباد۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -