اربن فارسٹ میں امریکی قونصل خانے کی شجرکاری کی تقریب

اربن فارسٹ میں امریکی قونصل خانے کی شجرکاری کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)اربن فارسٹ کلفٹن میں امریکی قونصل خانے کی شجرکاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری ماحولیات محمد اسلم غوری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ماحولیات اسلم غوری نے کہا کہ شجرکاری سے فضائی معیار میں بہتری آتی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی بہتری کے لیے یکسو ہیں سندھ حکومت کے ساحلی اربن فاریسٹ پر پہلے کچرے کے ڈھیر تھے اب یہاں کا ماحول کافی بہتر ہے امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹن نے حکومت سندھ کی شجرکاری میں دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان میں ماحولیاتی بہتری کی کوششوں کو سراہتا ہے،جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل کسونوری اشیدہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ امریکہ اور جاپان نے حال ہی میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا معاہدہ کیا ہے اس موقع پر سفارتی حلقوں کے عمائدین اور دیگر معززین نے تقریب کے بعد اربن فاریسٹ میں پودے لگائے۔