مہنگائی شرح میں 16.90فیصد اضافہ،متعدد اشیاء کی قیمتیں بے قابو

مہنگائی شرح میں 16.90فیصد اضافہ،متعدد اشیاء کی قیمتیں بے قابو

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  )ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 29 اپریل 2021 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح16.90 فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.05فیصدبڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 12 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ اور 9اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں کیلا،آلو،آٹا،صابن،چینی، مٹن،دال چنا،بیف پلیٹ، چاول(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 باسمتی(ٹوٹا)، دال مسور، گڑکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ٹماٹر،پیاز،دال مونگ،دال ماش،چکن،لہسن،خوردنی تیل، انڈہ(فارمی)،ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی اورچاول اری6/9،بیف،خشک دودھ،تازہ دودھ،دہی، ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول، ٹیلیفون کالز،واشنگ سوپ،ویجیٹیبل گھی،کوکنگ آئل،گھی (کھلا)،چائیکا کپ، دال پلیٹ،آگ جلانے والی لکڑی،الیکٹرک چارجز،چاول باسمتی(ٹوٹا)، ماچس،جارجٹ، موٹالٹھا، ڈبل روٹی،چائے،انرجی سیور، سگریٹ، لان(کپڑا)،نمک، سرخ مرچ(پسی ہوئی)، گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلومقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔  جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1718 روپے 59 پیسے تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -