شہباز شریف سے رفیق رجوانہ،ملک آصف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شہباز شریف سے رفیق رجوانہ،ملک آصف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

 ملتان (  سٹاف رپورٹر    ) میاں شہباز شریف سے ملک رفیق رجوانہ سابق گورنرپنجاب اور ملک آصف رفیق رجوانہ کی ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران رفیق رجوانہ سے مقدمات کے سلسلہ میں اور سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

گفتگو ہوئی میاں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی انتقام اور نیب کی چیرہ دستیوں کی انتہا ہو گئی ہے ہمارے خاندان کے تمام افراد کو جھوٹے بے بنیادمقدمات میں ملوث کیا گیا ہے انشاء اللہ سرخرو ہوں گے ملاقات کے دوران آصف رفیق رجوانہ سے ملتان کے شہباز شریف کے دور کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی مشکل حالات میں پارٹی اراکین اور ورکرز نے مکمل اتحاد اور جوانمردی سے حکومت کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ملک رفیق رجوانہ نے مشکل حالات میں مریم نواز کی خدمات کو سراہا حمزہ شہباز کی ضمانت پر مبارکبا دی اور کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ظلم اور جبر کے پہاڑ ریت کی دیوار ثابت ہونگے ملکی سلامتی اور کرونا کی وباء کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔    

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -