امن وامان،کرونا سے بچاؤ کیلئے ملتان میں  فلیگ مارچ، شہریوں میں ماسک بھی تقسیم

امن وامان،کرونا سے بچاؤ کیلئے ملتان میں  فلیگ مارچ، شہریوں میں ماسک بھی ...

  

   ملتان (  خصو صی رپورٹر  )   سٹی پولیس ملتان کی طرف سے پاک (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا  کے لیے آگاہی دینا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیاایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا کے لیے آگاہی دینا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں فلیگ مارچ ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی سربراہی میں روانہ ہوا۔جس میں پاک فوج، رینجرز، مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔ فلیگ مارچ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر کورونا وائرس سے بچا کے لئے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے اور ان سے اپیل کی گئی کہ ماسک پہن کر رکھیں، سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہوکر چوک کچہری، گھنٹہ گھر چوک،بوہڑ گیٹ، حرم گیٹ، پاک گیٹ خونی برج، دہلی گیٹ، دولت گیٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، حضوری باغ روڈ، چونگی نمبر 9، بوسن روڈ، جلال مسجد، گردیزی مارکیٹ، گول باغ، پیر خورشید کالونی چونگی نمبر 7 چوک کچہری سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -