واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ اوقاف پولیس کا  آپریشن، پلازہ سیل، قانونی کارروائی شروع

واجبات کی عدم ادائیگی پر محکمہ اوقاف پولیس کا  آپریشن، پلازہ سیل، قانونی ...

  

  خانیوال (نمائندہ پاکستان) گپی چوک خانیوال میں موجود محکمہ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

اوقات حکومت پنجاب کے زیر کنٹرول اوقاف پلازہ کی دوکانات فرنٹ، گراؤنڈ فلور اور تہہ خانہ پر مشتمل سیل کردی گئی ہیں۔محکمہ اوقاف کے ترجمان کے مطابق اوقاف پلازہ گپی والا چوک میں موجود اوقاف دوکانات مختلف لوگوں نے کرایہ پر حاصل کررکھی تھیں۔حالیہ محکمہ اوقاف کی پالیسی کے مطابق اوقاف کی دوکانات کا کرایہ مقامی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز،لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان کی مشاورت سے لوکل مارکیٹ کے مطابق کیا گیا تھا کرایہ پرائیویٹ مارکیئٹ کے مطابق ہونے پر گپی چوک خانیوال میں اوقاف پلازہ کے کرایہ داران نے نئے کرایہ کی ادائیگی میں لیت و لعل شروع کردیا جس پر محکمہ اوقاف خانیوال دکان داران کو قانونی نوٹسز ارسال کرتا رہا مگر دکانداران نے محکمہ اوقاف کو ماہانہ کرایہ کی ادائیگی روک دی اور ساتھ ساتھ نئے کرایہ کے مطابق محکمہ اوقاف سے ایگریمنٹ (معاہدہ) بھی کرنے سے انکاری ہوگئے۔ جس پر محکمہ اوقاف کی ہائیر اتھارٹیز نے اپنی نگرانی میں اوقاف پلازہ کو عدم ادائیگی کی بنیاد پر سیل کردیا۔ ترجمان اوقاف کے مطابق عنقریب دیگر اوقاف کی دکانیں بھی عدم ادائیگی کرایہ اور ایگریمنٹ(معاہدہ)نہ ہونے کی بناء پر سیل کی جارہی ہیں۔ دیگر قابضین کی دکانیں سیل کرنے کی منظوری حاصل کرنے کیلئے محکمہ اوقاف نے تحرک شروع کردیا ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -