یو ایچ ایس، ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل  سالانہ امتحان2020کے نتائج کااعلان

یو ایچ ایس، ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل  سالانہ امتحان2020کے نتائج کااعلان

  

   ملتان (  خصو صی رپورٹر  )  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ا(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

یس)لاہور نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔پہلی پوزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے طالبعلم نے حاصل کی۔جبکہ دیگر دو پوزیشنوں پر طالبات کا قبضہ رہا۔امتحان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے طالبعلم زوہیب امجد نے 600 میں سے 539 نمبر لیکر پہلی پوزیشن،راشد لطیف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی طالبہ شفق فاطمہ نے 600 میں سے 535 نمبر لیکر دوسری پوزیشن،خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کی طالبہ رابعہ تنویر اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ ثنا مرتضی نے 600 میں سے 533 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پنجاب کے 43 میڈیکل کالجوں کے 5955 طلبا و طالبات نے امتحان میں شرکت کی۔4960 پاس اور 975 فیل ہوئے۔20 امیدواروں کے رزلٹ روک لئے گئے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 83.57 فیصد رہا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے 329 طلبا و طالبات امتحان میں شریک ہوئے۔303 پاس،25 فیل ہوئے۔ایک امیدوار کا رزلٹ روک لیا گیا۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 92.38 فیصد رہا۔ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات 18 جون 2021 سے شروع ہوں گے۔امیدوار ری چیکنگ کے لئے درخواستیں 24 مئی2021 تک یو ایچ ایس لاہور کو جمع کرواسکیں گے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -