پیپلز پارٹی جمہوری استحکام کیلئے سرگرم حکمرانوں کو اب گھر جانا پڑے گا، علی حسن گیلانی

پیپلز پارٹی جمہوری استحکام کیلئے سرگرم حکمرانوں کو اب گھر جانا پڑے گا، علی ...

  

اوچ شریف (نامہ نگار)  پیپلز پارٹی جمہوری استحکام کے لیے اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔سیلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو ناکافی نقصان پہنچایا۔ان حالات میں مافیا کوعوامی طاقت سے نکالنا ناگزیر ھوچکا۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل جنرل سیکریٹری پی پی بھاولپور (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

مخدوم سید علی حسن گیلانی نے یونین کونسل کوٹ خلیفہ سے تعلق رکھنے والے کونسلروں ملک حق نواز اعوان،ملک ارشد اعوان،ملک عاشق ککس اور ملک زاہد بوہڑ سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے انتخابات سمیت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ھے۔لیکن اب عوام اپنے ساتھ ھونے والی حکومتی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں مافیا کو بے لگام کرنے کی ذمہ دار حکومت ہے۔دن کو ھونے والے فیصلے رات کی تاریکی میں بنی گالہ کی دیواروں کی مشاورت سے تبدیل ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کا جانا ٹھہر گیا۔مہنگائی کے ستائے عوام اب ذمہ داروں کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

علی حسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -