یوم بدر، مختلف مذہبی تنظیموں کے زیراہتمام  سیمینارز، معرکہ کے حوالہ سے گفتگو

یوم بدر، مختلف مذہبی تنظیموں کے زیراہتمام  سیمینارز، معرکہ کے حوالہ سے ...

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)17رمضان المبارک یوم بدر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں مختلف مذہبی و تنظیموں و جماعتوں کی جانب سے سیمنار منعقد ہوئے جس میں علماء کرام نے یوم بدر کے موضوع پر گفتگوکی اس سلسلے میں متحدہ اسلامی موومنٹ پاکستان (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے زیر اہتمام یوم بدر کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں خواجہ عبدالسلام نقشبندی حاجی محمد اسلم قادری رانا مہر حسین سہروردی محمد ندیم سلیم قریشی،حاجی ظہیر الدین بابر ضیائالحسن انصاری شیخ محمد شاہد،امجدعلی قریشی نے شرکت کی اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے الحاج محمد اشرف قریشی نے کہاہے کہ غزوہ بدر آقائے نامدار حضرت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قیادت  میں باطل کے خلاف لڑنا جانے والا پہلا معرکہ ہے جس میں حضرت سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعلی حکمت عملی اور نصرت خداوندی سے کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے کہاہے کہ صرف تین سو تیرہ اللہ والے صحابہ کرام نے خاتم النبیین کی قیادت میں دنیا کی تاریخ کا نقشہ بدل دیا یہ یوم الفرقان ہے اس جنگی اور سیاسی کامیابی کے بعد اسلام کو وہ کامیابی حاصل ہوئی ۔

یوم بدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -