محکمہ خوراک ملتان سرگرم،65فیصد  ٹارگٹ حاصل کرنیکا دعویٰ، تحصیل  جلالپور خریداری میں سب سے  آگے، شجاع آباد کا دوسرا نمبر

محکمہ خوراک ملتان سرگرم،65فیصد  ٹارگٹ حاصل کرنیکا دعویٰ، تحصیل  جلالپور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ خوراک ملتان نے ایک لاکھ 84ہزار 558میٹرک ٹن گندم خریداری ہد ف کے مقابلے میں ایک لاکھ 21ہزار 180میٹرک ٹن گندم خریداری کرکے 65فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ خوراک کے جاری کردہ اعدادوشمار (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
کے مطابق گزشتہ روز تک ضلع ملتان کے 17گندم خریداری مراکز کے زریعے کسانوں سے 121180میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی ہے جو مجموعی ہدف کے مقابلے میں 65فیصد بنتی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گندم خریداری ہدف کے اعتبار سے ضلع ملتان کی تحصیل جلالپورپیر والا80فیصد ہدف حاصل کرکے پہلے،تحصیل شجاعباد 58فیصد ہد ف کے ساتھ دوسرے،تحصیل صدر 52فیصد ہدف کے ساتھ تیسرے جبکہ تحصیل سٹی کے گندم خریداری مراکز29فیصد ہدف کے ساتھ چوتھے اور آخری نمبر پر ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی عدم دلچسپی کے باعث گند م کی فروخت کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث محکمہ خوراک کے گندم خریداری اہداف خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
دعویٰ