ام المومینین حضرت عائشہؓ صدیقہ کا یوم  وفات، مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات

ام المومینین حضرت عائشہؓ صدیقہ کا یوم  وفات، مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ام المومینین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا گیا اور فضائل ومناقب بیان کیئے گئے،جامعہ محمدیہ نزد گلشن (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
اقبال کے منتظم اعلی وجمیت علمائے اسلام کے رہنما  مولاناقاری عبدالستار، ،مدرسہ تنویرالقرآن کے ناظم اعلی مولانا عمر فاروق حسنی، قاری نجیب اللہ رحیمی، بزم رحمتہ للعالمینؐپاکستان کے بانی چیئرمین قاری عبداللہ فاروقی،  مولانا زکریا رحمانی اورمولانا ممتازاشرفی،قاری عبدالوہاب نے اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ  خواتین کے لیئے رول ماڈل ہیں، حضرت عائشہ صدیقہ وہ خوش قسمت خاتون ہیں کہ جنہیں حضور اکرم  ؐ کی زوجہ محترمہ اور ام المومینین ہونے کا شرف حاصل ہوا،قرآن و حدیث کے روشن اوراق آپ کے فضائل سے بھرے پڑے ہیں،آپ سیرت و کردار اور گفتار میں بے مثال تھیں،آپ کے دل میں خوف خدا اور خشیت الہی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی،آپ کی فضیلت میں متعدد قرآنی آیات نازل ہوئیں،ایک غزوہ کیموقع پر تیمم کا قرآنی حکم نازل ہوا،دین کی ترویج و اشاعت اور علوم نبوت کے فروغ میں سیدہ کا کردار اسلامی تاریخ کا وہ روشن باب اور  مینارہ نور ہے،جس سے عالم اسلام تا قیامت مستفید ہو تا رہے گا،حضرت عائشہ صدیقہ 17 رمضان المبارک 58 ہجری کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئیں۔
تقریبات