پنجا ب میں انسداد ڈینگی مہم، بوگس  کارروائی پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

پنجا ب میں انسداد ڈینگی مہم، بوگس  کارروائی پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

  

   ملتان (  نیوز  رپورٹر  )چھٹیوں میں بھی انسداد ڈینگی سرگرمیاں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

جاری رہیں گی اس سلسلے میں جاری احکامات کے مطابق صوبہ بھر کے 48 ہزار سکولوں میں ڈینگی مہم عید کی چھٹیوں میں بھی جاری رہے گی محکمہ سکولز انے سکولوں کے سربراہوں کو عید کی چھٹیوں میں بھی ڈینگی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ڈینگی مہم کو نہ روکا جائے  سکول سربراہان روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مہم کی تصاویر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں گے۔کورونا کیوجہ سے ڈینگی مہم کو کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔سکول ہیڈز چھٹی پر ہونے کی صورت میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ڈینگی سرگرمیاں کروائیں گے ایپلی کیشن پر ڈینگی مہم کی پرانی تصاویر کسی صورت اپ لوڈ نہ کریں۔بوگس تصاویر اپ لوڈ کرنے والے فوکل پرسنز کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -