این اے249،ضمنی الیکشن میں فتح پر جیالوں  کا جشن، مٹھائیں تقسیم، مبارکبادیں 

این اے249،ضمنی الیکشن میں فتح پر جیالوں  کا جشن، مٹھائیں تقسیم، مبارکبادیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان (سٹاف رپورٹر) این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی امیدوار کی کامیابی پر پیپلزپارٹی انسانی حقوق(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 ونگ کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جنوبی پنجاب سلیم الرحمن میو نے کہا کہ این اے 249میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پی پی پی پر بڑھتے عوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور حکمران جماعت کی عبرتناک شکست سے ان کی کارکردگی کا پول کھلا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وقت آنے پر بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بھی بنیں گے اور موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ عوام کو ریلیف دیں گے سندھ حکومت اور صوبہ پر تنقید کرنے والوں کے منہ اب بند ہو جائیں گے کیونکہ پی پی پی امیدوار کی ضمنی الیکشن میں کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ سندھ پی پی پی کا قلعہ ہے اور شہید بھٹو خاندان ہی اس کا سیاسی وارث ہے اس موقع پر شرکاء نے نعرے بازی کی اور وکٹری کا نشان بھی بنایا جبکہ ملک ظفر اقبال اعوان،مغیث شہزادہ بھٹو،ملک اختر علی،داؤد خان،نزیر کاٹھیا،محمد حسین بھی موجود تھے۔
مٹھائیاں تقسیم